ہمارے ہاں مدارس دینیہ میں ابتدائی طالبان علم کو عربی سے شدبد کے لیے علم نحو اور علم صرف کی ایسی کتابیں پڑھائی جاتی ہیں جو نہ صرف اپنے اسلوب نگارش کے لحاظ سے کافی قدیم ہیں بلکہ ابتدائی طالب علم کے لیےان کو حل کرنا قدرے مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ زیر نظر کتاب ’آسان عربی گرامر‘ میں لطف الرحمن خان نے عربی قواعد کے حوالہ سے تمام تر مشکلات کا نہایت آسان اور قابل قدر حل پیش کیا ہے وہ طالب علم جو عربی زبان سے آشنائی چاہتے ہیں ان کےلیے یہ کتاب ایک نسخہ کیمیا ہے۔ یہ کتاب مولوی عبدالستار مرحوم کی کتاب ’عربی کا معلم‘ میں چند حک و اضافے اور ترتیب میں ردو بدل کے بعد سامنے آئی ہے۔ اس میں عربی قواعد کو نہایت آسان اور عام فہم انداز میں بیان کرنے کے ساتھ ساتھ مثالوں سے ان کی تفصیلی وضاحت کی گئی ہے۔ ہر سبق کے اخیر میں سبق سے متعلقہ مشقوں نے کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ کر دیا ہے ان مشقوں کو حل کرنے سے طالب علم کی عربی استعداد میں حیرت انگیز اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔ یقیناً یہ کتاب قابل تحسین بھی ہے اور اس قابل بھی کہ مدارس دینیہ اس کو اپنے نصاب میں جگہ دیں۔
مزید مطالعہ۔۔۔
صحابہ کرام اس امت کے سب سے افضل واعلی لوگ تھے ،انہوں نے نبی کریمﷺ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا،ان کے ساتھ مل کر کفار سے لڑائیاں کیں ، اسلام کی سر بلندی اور اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی کے لئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دیا۔پوری امت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ صحابہ کرام تمام کے تمام عدول ہیں یعنی دیانتدار،عدل اور انصاف کرنے والے ،حق پر ڈٹ جانے والے اور خواہشات کی طرف مائل نہ ہونے والے ہیں۔صحابہ کرام کے بارے میں اللہ تعالی کا یہ اعلان ہے کہ اللہ ان سے راضی ہے اور وہ اللہ سے راضی ہیں۔لیکن بعض لوگوں نے صحابہ کرام کے باہمی اجتہادی اختلافات کو سامنے رکھ کر ان میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دینا شروع کر دی ہے۔مشاجرات صحابہ کے بارے میں امت نے ہمیشہ محتاط موقف اختیار کیا ہے اور ان کے باہمی اختلافات کو حسن ظن پر محمول کر کے صحابہ دشمنی سے امکانی حد تک اجتناب کیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " اسلامی پیغام کے اولین علمبردار "ہندوستان کے معروف عالم دین علامہ سید محب الدین الخطیبکی عربی تصنیف "حملۃ رسالۃ الاسلام الاولون"کا اردو ترجمہ ہے۔ اردوترجمے کی سعادت محترم محمد اسلم سیف فیروز پوری نے حاصل کی ہے۔مولف نے اس کتاب میں مشاجرات صحابہ پر بڑی اہم گفتگو کی ہے۔اللہ تعالی مولف کی اس مخلصانہ کوشش کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو صحابہ کرام سے محبت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین(راسخ)
علوم القرآن سے مراد وہ تمام علوم وفنون ہیں جو قرآن فہمی میں مدد دیتے ہیں او رجن کے ذریعے قرآن کو سمجھنا آسان ہوجاتا ہے ۔ ان علوم میں وحی کی کیفیت ،نزولِ قرآن کی ابتدا اور تکمیل ، جمع قرآن،تاریخ تدوین قرآن، شانِ نزول ،مکی ومدنی سورتوں کی پہچان ،ناسخ ومنسوخ ، علم قراءات ،محکم ومتشابہ آیات وغیرہ ،آعجاز القرآن ، علم تفسیر ،اور اصول تفسیر سب شامل ہیں ۔علومِ القرآن کے مباحث کی ابتداء عہد نبوی اور دورِ صحابہ کرام سے ہو چکی تھی تاہم دوسرے اسلامی علوم کی طرح اس موضوع پربھی مدون کتب لکھنے کا رواج بہت بعد میں ہوا۔ قرآن کریم کو سمجھنے اور سمجھانے کے بنیادی اصول اور ضابطے یہی ہیں کہ قرآن کریم کو قرآنی اور نبوی علوم کی روشنی میں ہی سمجھا جائے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ التبیان فی علوم القرآن ‘‘ کلیۃ الشریعہ والدراسات الاسلامیہ ، مکہ مکرمہ کے استاد محترم جناب محمد علی الصابونی کی تصنیف ہے ¬ جسے انہوں نے مدارس اسلامیہ کے لیے اپنی تدریسی یاداشتوں کو کتابی صورت میں مرتب کیا ہے تاکہ طالبان علوم نبوت اس سے استفادہ کرسکیں ۔ اصل کتاب چونکہ عربی زبان میں تھی تو جناب اخترفتح پوری صاحب نے اسے اردودان طبقہ کے لیے سلیس اردوزبان میں منتقل کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف کتاب اور مترجم کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے طلباء وطالبات کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین) (م۔ا)
قرآن مجید آخری آسمانی کتاب ِ ہدایت ہے جسے اللہ تعالیٰ نے 23 سال کے طویل عرصہ میں نبی کریم ﷺ پر جبریل آمین کے ذریعے نازل فرمایا ۔ اس میں امت محمدیہ کے لیے احکام ونواہی کے علاو ہ بہت سارا حصہ سابقہ امم واقوام ااو ر سابقہ آسمانی کتب وصحائف کے حالات واقعات پر مشتمل ہے۔ لیکن جب ہم قرآن مجید کی کو پڑھتے ہیں تو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ اس کے کچھ حصوں یا اندراجات کا حوالہ یا ذکر کس اور آسمانی کتاب (بائبل،تورات،انجیل) میں دیا گیاہے ۔قرآن مجید میں کئی ایک واقعات اور مضامین کو باربار دہرایا گیا ہے جیسے حضرت نو ح ، حضرت ابراہیم ،حضرت لوط اور بنی اسرائیل کےواقعات۔زیرنظر کتاب ’’بائبل اور قرآن مجید کی مشترکہ باتیں‘‘ محترم فضل الٰہی اصغر کی تصنیف ہے ۔ جس میں انہوں نے ایک ہی مضمون یا واقعہ کے بارے میں کتابوں کے الگ الگ بیانات کو یکجا کرکے بائبل ،انجیل،اور قرآن مجید کے بیانات کا موازنہ کردیا ہے اور ہر مضمون کے بارے میں بائبل ، انجیل یا قرآن مجید کے بیانوں کو یکجا کر کے لکھ دیا گیا ہے جس کو پڑھ کر مکمل کہانی سمجھ میں آسکتی ہے (م۔ا )
صفحہ 6 کا 1
محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔
0092-42-35866396، 35866476، 35839404
0092-423-5836016، 5837311
library@mohaddis.com
بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں