واقعات جہاں انسان کے لیے خاصی دلچسپی کا سامان ہوتے ہیں وہیں یہ انسان کے دل پر بہت سارے پیغام اوراثرات نقش کر دیتے ہیں۔ اسی لیے قرآن مبین میں اللہ تعالیٰ نے جا بجا سابقہ اقوام کے قصص و واقعات بیان کیے ہیں تاکہ لوگ ان سے عبرت و نصیحت حاصل کریں اور اپنی زندگی میں وہ غلطیاں نہ کریں جو ان سے سرزد ہوئیں۔دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو ہر موڑ پر مکمل راہ نمائی کرتا ہے خوشی ہو یاغمی ہواسلام ہر ایک کی حدود وقیوم کو بیان کرتا ہے تاکہ کو ئی شخص خوشی یا تکلیف کے موقع پر بھی اسلام کی حدود سےتجاوز نہ کرے۔ نبی کریم ﷺ اور صحابہ کرام وتابعین کی سیرت وسوانح میں ہمیں جابجا پاکیزہ مزاح او رہنسی خوشی کے واقعات او رنصیت آموز آثار وقصص ملتے ہیں کہ جن میں ہمارے لیے مکمل راہ نمائی موجود ہے ۔ لہذا اہمیں چاہیے کہ خوش طبعی اور پند نصیحت کےلیے جھوٹے ،من گھڑت اور افسانوی واقعات ولطائف کےبجائے ان مقدس شخصیات کی سیرت اور حالات کا مطالعہ کریں تاکہ ان کی روشنی میں ہم اپنے اخلاق وکردار اور ذہن وفکر کی اصلاح کرسکیں۔زیرِ تبصرہ کتاب میں صحیح اور ثابت قصص کو بیان کیا گیا ہے اور صرف بخاری ومسلم میں مروی ہونے والے واقعات کو کتاب کی زینت بنایا گیا ہے۔ اس کتا ب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے‘ پہلے حصے میں پانچ فصول قائم کی گئی ہے۔ پہلی میں انبیاء ورسل کے قصے‘ دوسری میں اللہ تعالیٰ کے عجائب قدرت پر دلالت کرنے والے قصے‘ تیسری میں فضائل اعمال والے قصے‘ چوتھی میں ایمانی نمونے والے قصے اور پانچویں میں برے نمونے والے قصے بیان کیے گئے ہیں۔ دوسر...
مزید مطالعہ۔۔۔
ارض قرآن سے مراد وہ سرزمیں مبارکہ ہے جس میں سید الانبیاء امام الانبیاء سیدنا محمد ﷺ پیدا ہوئے اور جس سرزمین پر اللہ تعالیٰ نے آخری کتاب قرآن مجید نازل ہوا۔اور قرآن مجید نے جسے وادی غیر ذی زرع کا خطاب دیا ہے لیکن جس کی روحانی سیر حاصلی کی فروانی کا یہ عالم ہےکہ آج دنیا میں جہاں بھی روحانی کھیتی کاکوئی سرسبز قطعہ موجود ہے تو وہ اسی کشتِ زاد الٰہی کے آخری کسان کی تخم ریزی وآب سیری کا نتیجہ ہے۔ زیر نظر کتاب ’’تاریخ ارض القرآن ‘‘ برصغیر کے مشہور ومعروف مؤرخ وادیب ، سیر ت نگار مولانا سید سلیمان ندوی کی تصنیف ہے ۔ یہ کتاب دو جلدوں میں یکجا شائع ہوئی ہے ۔جلداول قرآن مجید کی تاریخی آیات کی تفسیر، سرزمیں قرآن (عرب) کاجغرافیہ، اور قرآن میں جن عرب اقوام وقبائل کا ذکر ہے ان کی تاریخی اور اثری تحقیق اور جلد دوم بنو ابراہم کی تاریخ اور عربوں کی قبل اسلام تجارت زبان اورمذہب پر حسب بیان قرآن مجید وتطبیق آثار وتوراۃ وتاریخ یونان وروم کی تحقیقات ومباحث پر مشتمل ہے ۔(م۔ا)
خدائی نظرمیں پسندیدہ اورکامل نظام زندگی صرف اسلام ہے ۔اس کوغالب کرنے کے لیے اللہ عزوجل نے جناب محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کومعبوث فرمایااورضمانت دی کہ دین حق کاچراغ گل کرنے کی ہرسازش کووہ ناکام بنائے گا۔توسورۃ توبہ فطرت کی اپنی حقیقتوں کی ترجمان ہے ۔اس سورہ میں اللہ تبارک وتعالی نے یہودونصاریٰ ،کفارومشرکین،منافقین اورمومنین کوواضح طورپرچارگروہوں میں تقسیم کیاہے اورہرایک کے کردارپرسیرحاصل بحث کی ہے ۔خاص طورپردنیاکی نام نہادسپرطاقتوں کے شکنجے میں پھنسے ہوئے مسلمانوں کوغلبہ اسلام اورکفرکی دہشت گردی سے نجات کاطریقہ واضح کیاہے ۔یہ سورہ مبارکہ عصرحاضرکےمسلمانوں کے لیے ستارہ نوراورکفارومشرکین کےلیے تازمانہ عبرت کی حیثیت رکھتی ہے ۔موصوف تحریکی شخصیت جناب پروفیسرحافظ محمدسعیدنے عصرحاصرکے تناظرمیں اس سورہ مبارکہ کی تفسیربہت ہی خوبصورت اورعام فہم انداز میں کی ہے ،جس سے اس کے جملہ مفاہیم ومطالب نکھرکرسامنے آجاتےہیں ۔نیزقلب وذہن میں اس پرعمل کاجذبہ بیدارہوتاہے ۔
زیر تبصرہ کتاب" تہذیب النسواں وتربیۃ الانسان " ریاست بھوپال کی ملکہ نواب شاہجہان بیگم صاحبہ کی تصنیف ہے جو انہوں نے انتہائی اخلاص کے ساتھ خاندان بھوپال کی مستورات اور بیگمات کی تعلیم وتربیت اور راہنمائی کے لئے مرتب کی تھی۔اس دور کے اہل علم وفضل اور اصحاب تحقیق نے اسے نہایت پسند فرمایا اور اصلاح نسواں کے لئے اس کو بڑا مفید قرار دیا۔مصنفہ موصوفہ نے اس کتاب میں عورتوں کی امراض،ادویہ گھٹی،عقیقہ،تقریبات،غذا ولباس،بیماری وعلاج،منت ونذر،توہمات،ادعیہ،تربیت،والدین کا برتاو،گھر کی آرائش،زیورات،تعلیم،فنون سپہ گری،کھانا پکانا،کپڑا سینا،کپڑا رنگنا،ازدواجی تعلقات،حقوق الزوجین،نکاح وطلاق وخلع،عدت،تیمارداری،تعزیت،موت،جزع وفزع،تجہیز وتکفین،سوگ ،خیرات،مقبرہ،زیارت قبور وغیرہ کو نہایت عمدگی سے بحوالہ نصوص واحادیث سلیس عبارت میں بڑی شرح وبسط کے ساتھ تحریر کیا ہے۔آپ ایک پڑھی لکھی اور دیندار خاتون تھیں ۔آپ نے اس کے علاوہ بھی کئی کتب لکھی ہیں جن میں سے تاج الاقبال ،خزینۃ اللغات،مثنوی صدق البیان ،تنظیمات شاہجہانیہ اور تاج الکلام قابل ذکر ہیں۔ یہ کتاب اگرچہ شاہی خاندان کی عورتوں کے لئے لکھی گئی تھی مگریہ اس قابل ہے کہ تمام پڑھی لکھی خواتین کو چاہئے کہ وہ اس کا مطالعہ کریں اور اپنی خانگی زندگی میں اس سے فائدہ اٹھائیں۔بارگاہ الہی میں دعا ہے کہ وہ مصنفہ کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے درجات حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)
صحابۂ کرام کے عہد زریں بڑے دلچسپ اور سبق آموز واقعات پر مشتمل ہے ان کی عطر آگیں سیرت اور پاکیرہ زندگی ایمان وعمل کا بہت بڑا سرچشمہ اور منبع نور وہدایت ہے جس سے مسلمانوں نے ایمان ویقین کی مشعلیں روشن کی تھیں ۔ خلفائے راشدین کی قابل فخر تاریخ ایمان وایقان ، صبر وتحمل ، بے پناہ شجاعت، ثابت قدمی اور علم وہنر کے کارہائے نمایاں سے بھر پور ہے ۔ ان کا بے مثال عمل وکردار جس کےثمرات ہم اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہیں اور جس کافیضان آج تک جاری ہے۔ وہ لوگوں کے معاملے میں خدا ترس واقع ہوئے تھے۔ دنیا کے مال ومتاع سے انہیں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ وہ خشوع و خضوع کے پیکر تھے اور اللہ تعالیٰ سے ان کا تعلق بڑی مستحکم بنیادوں پر استوار تھا۔صحابہ کرام نے جس طرح اللہ اوراس کے محبوب ﷺ کی اطاعت اور فرمانبرداری کی اور اس کےلیے قربانیاں دیں تاریخ ان کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔ صحابہ کرام ان اوقات کی تلاش میں رہتے تھے کہ انہیں وقت ملے اور وہ اللہ کے رسول کو راضی کریں۔ صحابہ کرام میں بعض ایسی خوش قسمت شخصیات بھی تھی کہ جن افعال اوراعمال کا تذکرہ اللہ رب العزت کو اتنا پسند آیا کہ ان کا ذکر قرآن کریم میں کردیا۔آج کے اس پرفتن دور میں جبکہ نوجوان نسل بتدریج اسلام سے دور ہورہی ہے اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ اہم اپنے نوجوانوں کو اپنے اسلاف کی سیرت پرھائیں، وہ اسے سنیں اور جانیں کہ ان کی زندگیاں کیسی تھیں، ان کےاخلاق وکردار کیسے تھے اور انہوں نے اسلام کے لیے کتنی قربانیاں پیش کیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’رجال القرآن‘‘ ڈاکٹر عبد لرحمٰن عمیرہ کی عربی کتاب ’’رج...
صفحہ 2 کا 1
محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔
0092-42-35866396، 35866476، 35839404
0092-423-5836016، 5837311
library@mohaddis.com
بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں