دکھائیں کتب
  • 1 اسلام انسانی خوشی کا دروازہ (پیر 09 اکتوبر 2017ء)

    مشاہدات:617

    اسلام اللہ کا وہ بہترین اور پسندیدہ مذہب ہے جو قیامت تک ساری دنیا کے لیے رشدوہدایت کا سبب ہے‘ وہی ذریعہ نجات ہے‘ رضائے الٰہی کا سبب ہے۔ اس عظیم کا مذہب کا مرجع ومصدر اور اس کی بنیادوہ وحی الٰہی ہے ۔ اوریہی ضابطۂ حیات ہے‘ اسلام اور اسلامی تعلیمات کے بغیر دنیا میں زندگی بسر کرنا ناممکن سی بات ہے اس لیے اسلامی تعلیمات سے آگاہی اور اس کو دوسروں تک پہنچانا فرض ہے اور بسا اوقات حالات کے پیش نظر قرض بھی ہونے لگتا ہے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنا ہی در حقیقت باعث مسرت ہوتا ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب  میں بھی اسلامی تعلیمات کے حوالے سے ہی لکھا گیا ہے ۔ اس میں بسم اللہ کی فضیلت‘ قناعت کا راستہ‘ اللہ کا راستہ ہی بہتر ہے‘مقررہ نمازوں کے فوائد‘ ایمان والوں کی صحیح تربیت‘ عظیم الشان کاروبار‘ انسانیت کے لیے خوشی کا راستہ‘ مذہب انسان کی ضرورت جیسے اہم مضامین کو کتاب کا حصہ بنایا گیا ہے۔حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ اسلام ‘ انسانی خوشی کا دروازہ ‘‘ بدیع الزمان سید نورسی کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

  • 2 اسلامی شریعت کا عمومی نظریہ (پیر 12 جون 2017ء)

    مشاہدات:723

    جو انسان کسی چیز کو بناتا ہے وہی اس کے استعمال اور فوائد ونقصانات سے بھی اچھی طرح واقف ہوتا ہے۔انسان بھی اپنے آپ پیدا نہیں ہوا ہے، نہ اس کی پیدائش میں اس کی مرضی کا کوئی دخل ہے اور نہ ہی وفات میں۔ انسان کو پید اکرنے والی ذات اللہ تعالی کی ذات ہے اس لئے ہمارے نفع ونقصان سے کے حوالے سے اللہ سے بڑھ کر کوئی ذات واقف نہیں ہو سکتی ہے۔ اور یقینا اس کی ہدایات پر عمل کر کے ہم کامیابی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں۔اللہ تعالی نے انسان کو جو ہدایت نامہ عطا فرمایا ہے اسی کو شریعت کہتے ہیں۔ اللہ تعالی اپنا آخری پیغام قرآن مجید کی شکل میں نازل فرمایا ہے جو تاقیامت محفوظ رہے گا۔ زیر تبصرہ کتاب "اسلامی شریعت کا عمومی نظریہ" فاضل مفکر ڈاکٹر جمال الدین عطیہ کی عربی تصنیف "النظریۃ العامۃ للشریعۃ الاسلامیۃ"کا اردو ترجمہ ہے۔ اردو ترجمہ محترم مولانا عتیق احمد قاسمی نے کیا ہے۔ مولف موصوف نے اس کتاب میں شریعت کے عمومی نظریات کو جمع فرما دیا ہے، جسے ایفا پبلیکیشنز انڈیا نے شائع کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین (راسخ)

  • 3 پہلی وحی کا پیغام (منگل 25 جولائی 2017ء)

    مشاہدات:668

    ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺکی وحی کی ابتدا سچے خوابوں سے ہوئی اور جو خواب دیکھتے وہ صبح کے ظہور کی طرح ظاہر ہوجاتا پھر آپ نے گوشہ نشینی اور خلوت اختیار کی۔ ام المومنین حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے توشہ لے کر غار میں چلے جاتے اور کئی کئی راتیں وہی عبادت میں گذاراکرتے پھر آتے اور توشہ لے کر چلے جاتے یہاں تک کہ ایک مرتبہ اچانک اللہ تعالیٰ کی طرف سے جبریل آمین کے ذریعے آپ پر وحی کا نزول ہوا۔پہلی وحی میں سورۂ علق کی پہلی پانچ آیات نازل ہوئی تھیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ پہلی وحی کا پیغام ‘‘محترم جناب مولانا عبداللطیف حلیم ﷾کی پہلی تحریر ی کاوش ہے ۔ اس کتاب میں انہوں نے ایک منفرد انداز میں پہلی وحی میں ناز ل ہونےوالی آیات کی تشریح وتوضیح کو آسان فہم انداز میں بیان کرتےہوئے اللہ تعالیٰ کی عظمت اور اس کی توحید کا اثبات کیا اور شرک کی تردید کی ہے ۔(م۔ا)

  • 4 پیام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی کرنیں (ہفتہ 07 اکتوبر 2017ء)

    مشاہدات:451

    ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا و آخرت کی ہر قسم کی اصلاح و فلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیاجس کی آخری کڑی ہمارے نبی جناب محمدالرسولﷺ ہیں نبیﷺ نے اللہ تعالیٰ کا پیغام اور دین اسلام پوری انسانیت تک پہنچایا اور امت کو شریعت اسلامیہ کے عقائد ومسائل پوری بصیرت کے ساتھ انتہائی تفصیل کے ساتھ سمجھائے۔ آپ ﷺ نے قولاً بھی بتایا اور عملی طور پر بھی اس کا نمونہ پیش کر دکھایا۔لیکن موجودہ دور میں مسلمانوں کی اکثریت نبیﷺ کی تعلیمات کے خلاف اپنی زندگی بسر کر رہی ہے‘ گمراہ کن میڈیا نے اہل اسلام کے عقائد وافکار کو بگاڑ کر رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے مسلمان قوم عمل کے میدان میں بہت پیچھے ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب بھی احادیث رسولﷺ کے پیغامات پر مشتمل ہے تاکہ لوگ مسنون زندگی اور عام زندگی کا فرق معلوم کر سکیں اور اس کتاب میں ان لغو اور فضول کاموں کی احادیث کی روشنی میں نشاندہی کی گئی ہے جن کو عموماً لوگ حیلوں‘ بہانوں کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور اپنی بے عملی اور بے راہ روی کی دلیل بنا کر زندگی گزارتے ہیں۔ اس کتاب میں مصنف نے اپنی تشریحات کی بجائے صرف احادیث مبارکہ کا صحیح سلیس اور رواں ترجمہ پیش کیا ہے۔ اور یہ کتاب عقائد واعمال‘ سنن اور سیرت النبی‘ سیاسیات واقتصادیات‘ دعوت وجہاد اور دیگر روز مرہ زندگی کے حوالے سے پیش آمدہ مسائل پر احادیث کا مجموعہ ہے اور صحت حدیث کا التزام بھی کیا گیا ہے۔ اور یہ کتاب عام قارئین کے لیے ایک خزینہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ کتاب م...

  • 5 تعلیم الاسلام (منگل 25 جولائی 2017ء)

    مشاہدات:922

    دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر کے حقوق وفرائض کو مکمل طور پر بیان کیاگیا ہے ۔لہذا اگر ہر شخص اپنی ذمے داریاں پوری کرے اوردوسروں کے حقوق ادا کرتا رہے تو مسلم معاشرہ امن وامان کا ایک مثالی گہوارہ بن سکتا ہےکیونکہ اس کی تعلیمات میں دینوی واخروی دونوں قسم کے فوائد موجود ہیں جو ایک کامیاب زندگی کی ضمانت ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ تعلیم الاسلام ‘‘ مولانا محمد سعید کلیروی ﷾ کی تصنیف ہے ۔ فاضل مصنف نےاس کتاب میں انتہائی آسان پیرائے سوال وجواب کی صورت میں عوام الناس کے لیے عقائد، عبادات اورمعاملات سےمتعلق اسلامی تعلیمات کوبیان کیا ہے ۔ آخری باب میں سیرت النبی ﷺ کے متعلق ایک باب میں نبی اکرم ﷺ کےحالات ووقعات کے متعلق مفید معلومات جمع کردی ہیں ۔فاضل مصنف نے بھر پور کوشش سے تمام احکام ومسائل کو عام فہم انداز لکھا ہے تاکہ ہر مسلمان اس سے بہ آسانی استفادہ کرسکے ۔(م۔ا)

  • 6 داعی حق کا پیغام اہل اسلام کے نام (اتوار 15 اکتوبر 2017ء)

    مشاہدات:463

    خاتم الانبیاءﷺ کی بعثت کا مقصد دنیا بھر میں دین حق کو تمام دینوں پر غالب کرنا  تھا اور کتاب ہدیٰ یا دین حق سے مراد دینِ اسلام ہے اور یہی اسلام عند اللہ محبوب اور مقصود ہے۔ اور دین اسلام صرف قرآن وحدیث میں بند ہے اور کتاب وسنت کے سوا کسی بھی دوسری چیز کو ماننے یا عمل کرنے سے خالق کائنات نے منع فرمایا ہے اور یہی دو اصول ہیں جن کی پیروی ہر مسلمان اور ذی شعور انسان کے لیے لازمی ہے اور نبیﷺ کے بعد علماء ہی اس دین حق کے وارث ہیں کہ وہ دین کو لوگوں تک پہنچائیں اور اسلام پر ہونے والے اعتراضات کا جواب دیں اور اسلام کی اصل صورت عوام کے سامنے پیش کریں۔زیرِ تبصرہ کتاب  میں مصنف نے دین کے اصل تصور اور اس کی اصل شکل کو عوام کے سامنے لانے کی کوشش کی ہے اور  عوام کے باطل عقائد واعتراضات کا لکھ کر

  • 7 فہم دین اور اس کے بنیادی مطالبات (جمعہ 02 جون 2017ء)

    مشاہدات:799

    اللہ تعالیٰ نو ع انسانیت کو پیدا کر کے انہیں زندگی گزارنے کے لیے مکمل نظام حیات عطا فرمایا ہے جسن کو ’’الدین‘‘ کےنام سےموسوم فرمایا گیا ہے۔ ارشاد ربانی ہے: إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللَّهِ الْإِسْلَام ’’الله كى نزديك دين صرف اسلام ہے۔‘‘ فہم دین کاتمام دار ومدار قرآن وحدیث پر ہے اور ہر مسلمان مردو عورت کی یہ ذمہ دار ی ہے کہ وہ اگر رسوخ فی العلم حاصل نہیں کرسکتا تو کم ازکم اتنا فہم دین ضرور حاصل کرے جس سے دین اسلام کے بنیادی عقائد وعبادات اور مسائل سے واقف ہوجائے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’فہم دین اور اس کے بنیادی مطالبات‘‘ مولانافاروق احمد صاحب کی کاوش ہے جو کہ قرآن مجید کی101 آیات اور ایک سو اکیاسی (181) احادیث کامجموعہ ہے۔ فاضل مصنف نے ان قرآنی آیات اور احادیث کو قارئین کی سہولت کے لیے عنوانات میں تقسیم کیا ہے۔ تاکہ مندرجات کو سمجھنے میں آسانی رہے ۔کتاب کے آغاز میں مصنف نے قرآن مجید کی چار آیات کے ذریعے دین، فہم دین، اقامت دین او رغلبہ دین کی طرف رہنمائی کی ہے۔ نیز چند سورتوں اور آیات کے فضائل، نمازوں میں اور نمازوں کے بعد قرآن مجید کی سورتوں اورآیات کی تلاوت، سونے سے پہلے اورروز مرہ کی بطور ورد و وظائف تلاوت اور فہم قرآن کےحلقات واجتماعات کی فضیلت بھی اس کتاب کے اہم مباحث ہیں۔ اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے۔ (م۔ا)

ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین: 89
  • اس ہفتے کے قارئین: 2731
  • اس ماہ کے قارئین: 13043
  • کل مشاہدات: 41459322

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں