اسلامی معاشی نظام کےایک حصّے کا تعلق معاشی زندگی کے زراعت وکاشت کاری کے شعبہ سے ہے جو پاکستان جیسے زرعی ملک کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے ۔ اس شعبہ کے مسائل میں سے ایک مسئلہ مزراعت وبٹائی کا مسئلہ ہے جو اپنے عملی اثرات ونتائج کے لحاظ سےبڑا اہم مسئلہ ہے ۔ لیکن بدقسمتی سے اس کے شرعی جواز وعدم جواز کےمتعلق فقہاء اسلام کےبابین قدیم سے شدید اختلاف پایا جاتا ہے ۔ بعض فقہاء اس کو بنیادی طور پر جائز اور بعض اس کو بنیادی طور پر ناجائز قرار دیتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’مروجہ نظام زمینداری اور اسلام ‘‘ مولانا طاسین صاحب کی کاوش ہے ۔ اس کتاب انہوں نے نظام ِ زمینداری کا مفہوم ومطلب،مسئلہ ملکیت زمین،اقسام اراضی،مزارعت کی شرعی حیثیت،تعریف اور اس کی مختلف شکلیں ،احادیث مزارعت ،مزارعت کے جواز وعدم جواز پر ائمہ کرام کے موقف کو بڑے احسن انداز میں پیش کیا ہے ۔(م۔ا)
مزید مطالعہ۔۔۔
صفحہ 1 کا 1
محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔
0092-42-35866396، 35866476، 35839404
0092-423-5836016، 5837311
library@mohaddis.com
بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں