مزید مطالعہ۔۔۔
آج کے بچے کل کے بڑے ہوتے ہیں، اس لئے زندہ اور باشعور قومیں اپنے نونہالوں کی تربیت کا آغاز ان کے بچپن ہی سے کردیتی ہیں۔یہ ایک ناقابل انکار حقیقت ہے کہ بچوں کو فطری طور پر کہانیاں سننے اور کہانیاں پڑھنے کا بہت شوق ہوتا ہے۔اس لئے کہانیاں بچوں کی سیرت وکردار کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی بچوں کے لئے لکھی گئی کتابوں کا سیلاب آیا ہوا ہے،لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ان میں سے بیشتر کتابیں چڑیلوں،جانوروں،جاسوسوں،چوروں اور ڈاکوؤں وغیرہ کی فرضی داستانوں سے بھر پور ہوتی ہے۔ان کو پر کشش بنانے کے لئے تصویروں اور عمدہ گیٹ اپ کا سہارا لیا جاتا ہے۔یہ دلچسپ تو ہوتی ہیں لیکن بچوں کے ذہنوں پر کوئی اچھا اور مفید اثر نہیں ڈالتی ہیں،الٹا ان کے خیالات اور افکار کو گدلا کرنے کا سبب بنتی ہیں۔چنانچہ اس امر کی شدید ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ بچوں کے ایسی کتب لکھی جائیں جو مفید ہونے کے ساتھ ان کی تربیت کا بھی ذریعہ ہوں۔ زیر تبصرہ کتاب "عظیم شاہسوار" محترم اشفاق احمد خاں صاحب کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے ایک منفرد اور کہانی کے انداز میں معروف صحابی رسول سیدنا عبد اللہ بن زبیر کی سیرت، اخلاق اور ان کے بچپن کے طرز عمل کو جمع کردیاہے۔یہ کتاب پاکستان کے معروف عالمی طباعتی ادارے مکتبہ دارالسلام کی طرف سےدور نبوت کے بچوں کے حوالے سے شروع کئے گئے سلسلے کی تیسری کڑی ہے۔یہ کتاب ایک بہادر، شجاع اور دلیر صحابی کی داستان ہے ، جس میں دلچسپی کا عنصر بھی ہے اور دل پہ چھا جانے والا گہرا اثر بھی ہے۔مکتبہ دار السلام نے بچوں کے لئے...
قرآن مجید میں انبیاء کرام کے واقعات کے ضمن میں انبیاء کی دعاؤں او ران کے آداب کاتذکرہ ہوا ہے ۔ ان قرآنی دعاؤں سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ کے سب سے برگزیدہ بندے کن الفاظ سے کیا کیا آداب بجا لاکر کیا کیا مانگا کرتے تھے ۔ انبیاء کی دعاؤں کو جس خوبصورت انداز سے قرآن مجید نے پیش کیا ہے یہ اسلوب کسی آسمانی کتاب کے حصے میں بھی نہیں آیا۔ ان دعاؤں میں ندرت کاایک پہلو یہ بھی ہے کہ ہر قسم کی ضرورت کے بہترین عملی اور واقعاتی نمونے بھی ہماری راہنمائی کے لیے فراہم کردیئے گئے ہیں ۔قرآنی دعاؤں میں ہمارے رب کریم نے طلب کےپیمانے بھی ہمیں خود عطا کیے او رعطا کرنے والے کی وستعوں کے بحربے کراں کا توکوئی حساب شمار ہی نہیں اس لیے قرآنی دعاؤں کی بہت عظیم تاثیرات ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’قرآنی دعاؤں کی تاثیرات ‘‘ جناب حافظ مظفر احمدکی کاوش ہے جس میں انہوں نے نبی کریم ﷺ سے بیان کردہ قرآنی دعاؤں کی تاثیر ات کو احادیث کےحوالہ جات سے پیش کیا ہے۔ موصوف نے اس میں ادعیہ قرآنی کو جامع عناوین کے تحت پیش کرتے ہوئے آخر میں حروف تہجی کے لحاظ سے دعاؤں کا انڈکس بھی پیش کردیا ہے ۔ تاکہ پہلا لفظ یاد ہونے کی صورت میں بھی فوری طور پر مطلوبہ دعا عنوان کے تحت تلاش کی جاسکے ۔اور کتاب کی امتیازی خوبی یہ ہے کہ اس میں جو دعا جس نے جس موقعہ پر کی اس کو حوالے کے ساتھ بیان کردیا ہے ۔اللہ تعالیٰ کتاب کوعوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے (آمین)
صفحہ 1 کا 1
محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔
0092-42-35866396، 35866476، 35839404
0092-423-5836016، 5837311
library@mohaddis.com
بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں