بعثت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر مذاہب عالم کی گواہی(311#)
- تفصیلات
- اشاعت بتاریخ:پیر 05 اپریل 2010ء
- مشاہدات:12715
مذاہب عالم کی تاریخ کو اگردیکھاجائے تو اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا او رکوئی پیغمبر ایسا نہیں ملے گا جس کی بعثت کی اس تواتر سے زبان وحی والہام نےخبریں دی ہوں یہ شرف صرف اور صرف نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کا یہی ایک پہلو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت ثابت کرنے کےلیے کافی ہے بشرطیکہ طلب صادق سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پاکیزہ زندگی کا مطالعہ کیا جائے اور تعصب کی عینک اتارکر صحائف سماوی کو دیکھاجائے اور جانچا جائے ۔’’بعثت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر مذاہب عالم کی گواہی‘‘پر لکھتے وقت مذاہب عالم میں سے پانچ بڑ ے مذاہب کومنتخب کیا گیا ہے جوآنے والے نبی کی راہ تک رہے ہیں ان میں سے دوالہامی مذاہب یہودیت اور عیسائیت ہیں جبکہ تین غیر الہامی مذاہب ہندومت،بدھ مت اور مجوسیت ہیں دوران تحقیق ممکن حدتک کوشش کی گئی ہے کہ تعصب اور غیر علمی رویئے سے اجتناب کے ساتھ ساتھ دل آزاری سے بچاجائے بلکہ حتی الوسع ہمدردانہ نقطہ نظر اپنانے کی کوشش کی گئی ہے ۔
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
چندباتیں |
|
9 |
ہندومت ایک مطالعہ اور بعثت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر اس کی گواہی |
|
13 |
بدھ مت ایک مطالعہ اور بعثت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر اس کی گواہی |
|
41 |
مجوسیت ایک مطالعہ اور بعثت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر اس کی گواہی |
|
61 |
یہودیت ایک مطالعہ اور بعثت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر اس کی گواہی |
|
79 |
عیسائیت ایک مطالعہ اور بعثت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر اس کی گواہی |
|
109 |