دکھائیں کتب
  • 1 آیات بینات (بدھ 08 جنوری 2014ء)

    مشاہدات:17470

    مذہب امامیہ، اہل تشیع کے رد میں تحفہ اثنا عشریہ کے بعد زیر تبصرہ کتاب آیات بینات اپنی نوعیت اور شان کی یہ منفرد تصنیف ہے۔ اس کتاب کا انداز مناظرانہ ہے لیکن اسلوب بیان میں اصلاحی پہلو نمایاں ہے۔ اس کی اہمیت اس لئے بھی دو چند ہو جاتی ہے کہ مصنف پہلے خود شیعہ مذہب  سے منسلک رہے اور پھردونوں مذاہب کے اصول و فروع کا عمیق مطالعہ کر کے شیعہ مذہب کو خیرباد کہا اور پھر یہ کتاب تصنیف کی۔ اس کتاب کا انداز  بیان نہایت دل کش ہے، اس میں سنجیدگی، وقار اور اثر و تاثیر ہر جگہ دکھائی دیتی ہے۔ ہر بات کی تائید یا تردید میں کئی کئی دلائل پیش کئے گئے ہیں اور وہ سب ہی قوی ہیں۔ یہ کتاب مناظرہ کرنے والوں کے لیے تو ایک قیمتی تحفہ ہے ہی، ان کے علاوہ دوسرے لوگوں کے لیے بھی ایک قابل مطالعہ کتاب ہے۔ ہر شخص کے واسطے ضروری ہے کہ وہ اپنے ایمان کو تازہ اور عقائد کو مضبوط کرنے کے لیے یہ کتاب نہایت توجہ سے پڑھے۔ اور جہاں تک ممکن ہو گمراہی کے گڑھے میں گرے دیگر بھائیوں کی اصلاح کے لیے اس کتاب کو عام کریں۔

  • 2 امام بخاری کا منہج (پیر 21 دسمبر 2015ء)

    مشاہدات:2325

    امام محمد بن اسماعیل بخاری ﷫ کی شخصیت اور ان کی صحیح بخاری محتاجِ تعارف نہیں۔ آپ امیر االمؤمنین فی الحدیث امام المحدثین کے القاب سے ملقب تھے۔ ان کے علم و فضل، تبحرعلمی اور جامع الکمالات ہونے کا محدثین عظام او رارباب ِسیر نے اعتراف کیا ہے امام بخاری ۱۳ شوال ۱۹۴ھ؁، بروز جمعہ بخارا میں پیدا ہوئے۔ دس سال کی عمر ہوئی تو مکتب کا رخ کیا۔ بخارا کے کبار محدثین سے استفادہ کیا۔ جن میں امام محمد بن سلام بیکندی، امام عبداللہ بن محمد بن عبداللہ المسندی، امام محمد بن یوسف بیکندی زیادہ معروف ہیں۔اسی دوران انہوں نے امام عبداللہ بن مبارک امام وکیع بن جراح کی کتابوں کو ازبر کیا اور فقہ اہل الرائے پر پوری دسترس حاصل کر لی۔ طلبِ حدیث کی خاطر حجاز، بصرہ،بغداد شام، مصر، خراسان، مرو بلخ،ہرات،نیشا پور کا سفر کیا۔ ان کے حفظ و ضبط اور معرفتِ حدیث کا چرچا ہونے لگا۔ ان کے علمی کارناموںم میں سب سے بڑا کارنامہ صحیح بخاری کی تالیف ہے جس کے بارے میں علمائے اسلام کا متفقہ فیصلہ ہے کہ قرآن کریم کے بعد کتب ِحدیث میں صحیح ترین کتاب صحیح بخاری   ہے۔ فن ِحدیث میں اس کتاب کی نظیر نہیں پائی جاتی آپ نے سولہ سال کے طویل عرصہ میں 6 لاکھ احادیث سے اس کا انتخاب کیا اور اس کتاب کے ابواب کی ترتیب روضۃ من ریاض الجنۃ میں بیٹھ کر فرمائی اور اس میں صرف صحیح احادیث کو شامل کیا۔ امام بخاری ﷫ کی صحیح بخاری کے علاوہ بھی متعد د تصانیف ہیں۔ حدیث نبوی کے ذخائر میں صحیح بخاری کو گوناگوں فوائد اورمنفرد خصوصیات کی بنا پر اولین مقام   اور اصح الکتب بعد کتاب الله کا اعزاز حاصل ہے ۔بلاشبہ قرآن مجید ک...

  • 3 اہل السنۃ و الجماعۃ ( سید سلیمان ندوی ) (جمعرات 30 مارچ 2017ء)

    مشاہدات:1002

    مسلمانوں میں ہر دور میں سینکڑوں فرقے پیدا ہوئے، لیکن وہ نقش بر آب تھے۔ابھرے اور  مٹ گئے، لیکن جو فرقہ عموم اور کثرت کے ساتھ باقی ہے اور آج مسلمان آبادی کا کثیر حصہ بن کر اکناف عالم میں پھیلا ہوا ہے وہ فرقہ "اہل سنت والجماعت"ہے۔عام طور پر ہندوستا ن میں اہل سنت کے معنی یہ سمجھے جاتے ہیں کہ جو شیعہ نہ ہو، لیکن یہ کافی نہیں ہے، یہ اس کا اثباتی پہلو نہیں ہے، یہ تو اس کا منفی پہلو ہے، ضرورت ہے کہ اس کی حقیقت  کو پوری  طرح سمجھا جائے۔اس لئے ہم کو اہل السنہ والجماعہ کے ایک ایک لفظ کے معنی پر غور کرنا ہو گا۔ زیر تبصرہ کتاب اہل السنۃ والجماعۃ ""محترم مولانا سید سلیمان ندوی صاحب﷫ کی تصنیف ہے، جو پہلے معارف رسالے میں مضمون کی شکل میں قسط وار شائع ہوتی رہی، پھر احباب کے اصرار پر اسے کتابی شکل میں شائع کر دیا گیا۔کتاب کے بعض جملوں سے عدم اتفاق کے باوجود ایک علمی وتحقیقی تحریر ہونے کے باعث قارئین کی خدمت میں پیش کی جا رہی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوران کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

  • 4 اہل سنت و الجماعت کون (جمعرات 21 دسمبر 2017ء)

    مشاہدات:734

    اللہ  رب العزت کے ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جس کی آخری کڑی جناب محمد کریمﷺ ہیں۔ اللہ رب العزت نے جتنے بھی انبیاء کو مبعوث کیا سب کے سب انبیاء کا بنیادی مقصد اور بنیادی دعوت عقیدہ توحید کی ہی تھی۔ عقیدہ ہر عمل کی قبولیت کی اولین شرط ہے اگر عقیدہ درست ہو گا تو عمل قبول ہو گا اگر عقیدے میں کجروی ہوئی تو عمل قبول نہیں ہوگا۔ انبیاء کے بعد یہ کام علماء امت نے جاری وساری رکھا کہ لوگوں کے عقائد کو درست  کیا جائے۔ زیرِ تبصرہ کتاب  بھی عقیدہ اہل سنت والجماعت کو بیا ن کیا گیا ہے کیونکہ وقت گزرنے کے ساتھ بہت سے لوگ اپنے آپ کو صحیح عقیدہ پر مبنی قرار دے رہے ہیں اور ہر کوئی یہی کہتا ہے کہ وہ اہل سنت والجماعۃ کے عقائد پر مبنی مذہب وفرقہ ہے۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ  اصل عقیدہ اہل سنت والجماعت ہے کونسا؟ اس کتاب میں وہ تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ فرقوں کی تعداد اور جنتی فرقے کی وضاحت  مکمل  دلائل کے ساتھ کی گئی ہے اور  ہر بات کو قرآن اور حدیث سے بیان کیا گیا ہے اور حوالہ جات کا خاص اہتمام کیا گا ہے اورقرآنی حوالہ میں سورۂ کا نام اور آیت نمبر دیا گیا ہے اور حدیث کے حوالے میں مصدر کا نام اور حدیث نمبر اور اس کا اجمالی حکم بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب’’ اہل سنت والجماعت کون؟ ‘‘ ابو عمار عبد الغفار بن عمر  کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھت...

  • 5 تشریح الاسماء الحسنیٰ (اتوار 09 فروری 2014ء)

    مشاہدات:18871
    اخروی کامیابی اور دخول جنت کے لیے انسان کا توحید سے متصف ہونا شرط اور مشرک پر جنت کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند ہے ،اس لیے ہرمسلمان پر لاز م ہے کہ وہ توحید کی بنیادی تعلیمات سے روشناس ہو اور ہرشرکیہ فعل سے پاک ہو۔توحید کی تین اقسام ہیں (1)توحید ربوبیت (2)توحید الوہیت (3)توحید اسماءوصفات۔توحید کی پہلی دو اقسام پر تقریر  وتالیف اوردرس وتدریس کے ذریعہ کافی کام ہوا ہے ،لیکن تو حید کی تیسری قسم توحید اسماءوصفات میں کافی علمی تشنگی موجود اور عوام کی اکثریت توحید کی اس قسم میں اتنی پختہ اور مضبوط نہیں جتنی مضبوطی توحید کی پہلی دو اقسام میں پائی جاتی ہے۔اس تشنگی کاحل شیخ العرب والعجم شاہ بدیع الدین راشدی  اس تصنیف میں موجود ہے ۔کتاب ہذا میں توحید اسماءو صفات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے اور اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنیٰ کی بہترین تشریح کی گئی ہے، اپنے موضوع پر یہ شاہکار تصنیف اور بہترین علمی دستاویز ہے۔(ف۔ر)
  • 6 شیطان سے انٹرویو (بدھ 01 جنوری 2014ء)

    مشاہدات:16923

    یہ چھوٹا سا کتابچہ محترم سلیم رؤف صاحب کے دیگر اصلاحی کتابچوں کی طرح روز مرّہ زندگی میں سرزد ہونے والی عملی کوتاہیوں، دین سے دوری، مغربیت اور مادہ پرستانہ ذہن کی اصلاح کیلئے نہایت سادہ، شستہ اور رواں واقعاتی اسلوب میں تحریر کی گئی ایک عمدہ کاوش ہے۔ چند صفحات پر مشتمل زیر تبصرہ کتابچہ میں معاشرے میں رائج عمومی برائیوں، شیطان کے ہتھکنڈوں  اور اس سے بچاؤ کی تدابیر پر عام فہم انداز میں بحث ہے۔ دردمندانہ انداز میں لکھی گئی ایک خوبصورت اصلاحی تحریر ہے۔

  • 7 عقیدہ اہل سنت و جماعت (جمعرات 26 اکتوبر 2017ء)

    مشاہدات:498

    اسلامی عقیدے کی تعلیم وتفہیم اور اس کی طرف دعوت دینا ہر دور کا اہم فریضہ ہے۔ کیونکہ اعمال کی قبولیت عقیدے کی صحت پر موقوف ہے۔اور دنیا وآخرت کی خوش نصیبی اسے مضبوطی سے تھامنے پر منحصر ہے اور اس عقیدے کے جمال وکمال میں نقص یا خلل ڈالنے والے ہر قسم کے امور سے بچنے پر موقوف ہے۔ زیرِ نظر کتاب’’عقیدہ اہل السنہ والجماعہ‘‘ خاص اسی موضوع’’عقیدہ ومنہج‘‘ پر ہے۔ اس کتاب میں دو ابواب قائم کیے گئے ہیں اور آخر میں خاتمہ پر مشتمل تفصیل بھی ہے۔پہلے باب میں اسلامی عقیدے کا مفہوم اور اس کی خصوصیات کے عنوان سے ہے اور اس کے تحت دو فصلیں بھی ہیں پہلی فصل اسلامی عقیدے کے مفہوم پر ہے جس کے تحت تین مباحث ہیں۔دوسرا باب اہل سنت وجماعت کی خصوصیات کے عنوان سے ہے۔ یہ باب ان خصائص واوصاف پر مشتمل ہے جو اہل السنہ والجماعہ کو دوسروں سے ممتاز کرتا ہے۔اور خاتمہ ان دلائل کے خلاصے پر ہے جو اس مقالے میں آچکے ہیں اور یہ مقالہ متقدمین اور متاخرین اسلاف کے اقوال کا مجموعہ ہے۔امید ہے کہ اس کتاب کے مطالعے کے بعد قاری سلف و صالحین کے عقیدہ سے مکمل آگاہی حاصل کر لے گا اور یہ کتاب سب کے عقیدے کے پختگی کا باعث ہوگی کیونکہ مؤلف نے اس کتاب کو بڑی عمدہ ترتیب دی ہے اور ہر بحث پر دلائل دے کر حوالہ جات کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ کتاب ’’عقیدہ اہل سنت وجماعت‘‘ مولانا عبد الجبار سلفی صاحب کے کیے ترجمے پر مشتمل ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بن...

  • 8 عقیدہ سلف پر اعتراضات کا علمی جائزہ جلد اول (اتوار 11 فروری 2018ء)

    مشاہدات:1024

    اسلامی عقیدے کی تعلیم وتفہیم اور اس کی طرف دعوت دینا ہر دور کا اہم فریضہ ہے۔ کیونکہ اعمال کی قبولیت عقیدے کی صحت پر موقوف ہے۔اور دنیا وآخرت کی خوش نصیبی اسے مضبوطی سے تھامنے پر منحصر ہے اور اس عقیدے کے جمال وکمال میں نقص یا خلل ڈالنے والے ہر قسم کے امور سے بچنے پر موقوف ہے۔ اور بعض حضرات ایسے ہیں جو سلف صالحین کے عقائد پر اعتراضات پیش کرتے ہیں۔ زیرِ نظر کتاب میں ان اعتراضات کا علمی وتحقیقی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں  سب سے پہلے اشاعرہ اور ماتریدیہ کے باہمی تعلقات کو بیان کیا گیاہے اور اس کے بعد تقلید اور اہل حدیث کا عنوان قائم کر کے سلف میں سے نمایاں شخصیات  کے عقائد کو بیان کیا گیا ہے ۔ اس کے بعد عقیدے سے متعلق تمام عنوانات کو کتاب ہذا کی زینت بنایا گیا ہے۔ اور ہر بات کو با حوالہ بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور مکمل حوالہ جات فٹ

  • 9 مجمل اصول عقیدہ اہل سنت والجماعت (اتوار 30 اپریل 2017ء)

    مشاہدات:594

    عقیدے کی بنیاد توحید باری تعالیٰ ہے اور اسی دعوت توحید کے لیے اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں انبیاء کو مبعوث کیا حتی کہ ختم المرسلین محمدﷺ کی بعثت ہوئی ۔عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ او رآپ کے صحابہ کرا م نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔ کیونکہ کسی بھی طریقۂ زندگی میں عقیدہ کی اہمیت بالکل ویسی ہی ہے جیسی انسانی جسم میں دل کی ۔عقیدہ انسانی زندگی کااصل محرک ہوتا ہےاسلامی زندگی کا رخ بھی اسلامی عقیدہ ہی متعین کرتا ہے ۔گزشتہ صدیوں میں عقیدۂ توحید کو واضح کرنے کے لیے بہت سی جید کتب ورسائل تحریر کیے گئے ہیں۔ زیر تبصرہ کتابچہ ’’ مجمل اصول عقیدہ اہل سنت والجماعت ‘‘ عالم عرب کے ممتاز عالم دین شیخ ناصر العقل کا عقیدہ کے موضوع پر نہایت مختصر اور جامع ترین عربی رسالہ کا ترجمہ ہے شیخ موصو ف نےاس کتابچہ کہ بڑے احسن انداز سے عام فہم طریقے کے مطابق مرتب کیا جسے عرب وعجم میں بڑی پذیرائی ہوئی اس کے کئی احباب نے اردو تراجم بھی کیے ۔یہ ترجمہ محترم جناب محمد زکریا خان نے کیا ہے اور اسلامک سنٹر ،ملتان نے اسے حسن طباعت سے آراستہ کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس مختصر کتابچہ کو لوگوں کی اصلاح کا ذریعہ بنائے ۔ (آمین) (م۔ا)

  • 10 نجات یافتہ کون (جمعہ 06 اکتوبر 2017ء)

    مشاہدات:666

    تاریخ انسانی اس بات کی شاہد ہے کہ دنیا میں کبھی طاغوتی نظام کے پجاریوں کا  غلبہ رہا اور کبھی حزب الرحمٰن کا۔ اس ضمن میں سب سے بڑا سچ یہی ہے کہ جس دور میں بھی اہل ایمان نے اپنے اصلی منہج سلیم وطریق نبوی کو چھوڑ کر تفرقہ بندی اور بدعات وخرافات والا راستہ اپنایا‘ اللہ تعالیٰ کے باغیوں اور شیطانی کارندوں نے اُن پر غلبہ حاصل کر کے دنیا کو جہنم کی راہ پر چلا دیا‘ جس کے نتیجے میں قومیں کی قومیں دنیا کے نقشہ سے مٹا دی گئیں۔ روئے زمین پر جا بجا پائے جانے والے کھنڈرات اور آثار قدیمہ اس سچائی کا منہ بولتا ثبوت اور قرآن حکیم میں مندرج واقعات اس پر برہان قاطع وساطع ہیں۔آج ملت اسلامیہ محمدیہ بھی اپنے دین کے بگاڑ‘ بدعات وخرافات کی اندھی پیروی اور تفرقہ بندی کا مکمل طور پر شکار ہو چکی ہے۔ایسی صورتحال میں لوگوں کی رہنمائی کی ضرورت ہے ۔زیرِ تبصرہ کتاب  خاص اسی موضوع پر ہے لوگوں کو راہ راست پر لانے کی کوشش کی گئی ہے اور ان کی رہنمائی اور اصلاح کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ کتاب اصلاً عربی زبان میں ہے اور عرب کے ہاں اسے بڑی مقبولیت بھی ہے تو افادۂ عام کی غرض سے اس کا آسان فہم‘ سلیس اور با محاورہ اردو ترجمہ کیا گیا ہے اور دو عظیم کتب کا اس میں ترجمہ کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں مسلمانوں کو فرقہ بندی کے چنگل سے آزاد کر کے قرآن وسنت اور سلف صالحین کے منہج کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ کتاب خالص توحید اور نجات پانے والی شخصیات پر ہے۔ اس میں  حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب...

ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین: 395
  • اس ہفتے کے قارئین: 925
  • اس ماہ کے قارئین: 11237
  • کل مشاہدات: 41453528

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں