صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے نعتیہ کلام کے محاسن و خصوصیات(6811#)

حافظ نثار مصطفٰی
جامع مسجد محمدی اہلحدیث سیالکوٹ
222
5550 (PKR)
4.20 MB

امام الانبیاء محمد رسول اللہﷺکی محبت جزو ایمان ہے اس کےبغیر ایمان کاتصور بھی نہیں کیا جاسکتا محبت کےجذبات شعرونظم کے پیکر میں ڈھلتے ہیں تو انہیں نعت کہا جاتا ہے۔عربی زبان میں نعت کے لیے لفظ "مدحِ رسول" استعمال ہوتا ہے۔ رسول اکرم ﷺ کی مدح وستائش اور آپ ﷺ کے اوصاف کریمہ کابیان باعث شادابی ایمان ہے ۔محبت رسول ﷺ سوز وگداز ،ادب واحترام ، سنجیدگی ومانت ، حقیقت نگاری اور حفظ مرابت ،سچی اور حقیقی نعت گوئی کے عناصر ترکیبی ہیں ۔ حفظ مراتب سےمراد یہ ہےکہ نعت کہنے والا اللہ اور بندے میں یعنی خالق اور مخلوق میں فرق وامتیاز کو ہر  حال میں ملحوظ رکھے ورنہ وہ الحاد، شر ک  میں مبتلا ہوجائے گا۔ اسلام کی ابتدائی تاریخ میں کئی صحابہ کرام نے نعتیں لکھیں ہنوز یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔ اصحاب النبی ﷺ  میں حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ پہلے نعت گو شاعر اور نعت خواں تھے۔سیدنا حسان بن ثابت کا نعتیہ کلام ’’ دیوان  حسان ‘‘ کے نام سے مدون شکل میں موجود ہے جس کا اردو ترجمہ بھی ہوچکا ہے ۔اس کے  علاوہ  بھی کئی نعتیہ مجموعے موجود ہیں لیکن اکثرمیں مبالغہ آرائی اور شرک کی آمیزش    ہے  زیر تبصرہ کتاب’’صحابہ کرام﷢   کے نعتیہ کلام کے محاسن وخصوصیات اوراس میں موجود نقوش سیرت‘‘  جناب ڈاکٹڑ  حافظ نثار مصطفیٰ ( ایم فل علوم اسلامیہ۔ خطیب جامع مسجد محمدی اہلحدیث اُگو کی سیالکوٹ) کی مرتب شدہ ہے۔ فاضل مرتب نے اس کتاب کو  چار ابواب میں  تقسیم کیا ہے ۔باب اول   صحابہ کرام ﷢کے نعتیہ کلام کے محاسن وخصوصیات کے متعلق ہے ۔ باب دوم  مدّاح  رسول ﷺ سیدنا حسان بن ثابت  کے تعارف اور ان کے نعتیہ اشعار میں موجود نقوش سیرت پر  مشتمل ہے  ۔باب سوم میں  صحابہ  کرام ﷢ کے نعتیہ کلام کی روشنی میں  اخلاقیات  اور شمائل وخصائل نبی ﷺ میں صحابہ  کرام ﷢ کے نعتیہ کلام میں موجود نقوش سیرت کو بیان کیا  گیا ہے اور چوتھے باب میں  صحابہ کرام ﷢ کی ان نعتوں کوپیش کیا گیا ہے جو انہوں نے  نبی کریم ﷺ کی رحلت کےموقع پر کہیں۔فاضل مصنف  نے  ’’ صحابہ کرام   کا نعتیہ کلام  بطور ماخذ سیرت طیبہ‘ کے عنوان  سے بھی ایک کتاب مرتب کی ہے جو کہ  کتاب وسنت سائٹ پر موجود ہے  ۔ اللہ تعالیٰ   مصنف کی اس کاوش کو شرف ِقبولیت سے نوازے ۔(آمین) (م۔ا)

زیر تکمیل

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین: 71
  • اس ہفتے کے قارئین: 3520
  • اس ماہ کے قارئین: 10383
  • کل مشاہدات: 41450340

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں